Yahiya Khan’s book 'Rishtou’n Ki Saleeb' has many reports that have the potential to inspire people to work hard and lead social change in their regions.یحییٰ خان نہ تو کسی کو خاطر میں لاتے ہیں نہ کسی سے خوف کھاتے ہیں بلکہ نہایت بے باکی اور تہذیبی رکھ رکھاؤ کے ساتھ خبر کو عوام سے متعارف کرواتے ہیں۔ جس دن کوئی قابل اشاعت خبر نہیں مل پاتی ہے تو وہ کسی نہ کسی سماجی، معاشرتی، ادبی، تہذیبی یا فلمی موضوع پر مضمون یا فیچر لکھنے کی کامیاب کوشش کرتے ہیں۔ ایسی بے شمار تحریریں اخبار اور ویب سائٹس پر شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے کچھ تحریروں کا انتخاب اس کتاب میں شامل ہے۔